قابض بھارتی افواج کی مقبوضہ کشمیر میں اس ماہ مقدس میں بھی بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی اور اسلامی برادری کے لیے لمحہ فکریہ ہے،عبدالرشید ترابی

اتوار 18 جون 2017 16:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2017ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و ممبر قانون سازاسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ قابض بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں اس ماہ مقدس میں بھی بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مسلمانوں کو عبادت گاہوں میں جانے سے روک رہی ہیں جو عالمی اور اسلامی برادری کے لیے لمحہ فکریہ ہے ،ہندوستان کی یہ بھول ہے کہ وہ ظلم وتشدد سے آزادی کی تحریک کو دبا سکے گا ،جو قومیں شہداء پیش کرتی ہیں ان کو آزاد ہونے سے کوئی روک نہیں سکتا ،آزادکشمیر میں ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ میں توازن ہو نا چاہیے ،پروفیسر انور کے ہاڑی گہل میں دن دیہاڑے مین شاہراہ پر قتل اور ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود قاتلوں کا نہ پکڑا جانا پولیس اور نظام کی ناکامی ہے ،بیس کیمپ کی ترجیحات کا محور تحریک آزادی کشمیر ہونی چاہیے بجٹ میں شہداء کے خاندانوں اور مہاجرین کی آبادکاری کے لیے رقم کا مختص ہونا وقت او ر حالات کا تقاضا ہی. ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ اچھی حکمت عملی اور درست منصوبہ بندی کر کے آزاد خطے کو یورپ سے ترقی میں آگے لے جایا جا سکتا ہے یہ تحریک آزادی کا بیس کیمپ بھی ہے یہاں کی تعمیر و ترقی اور مسائل کے حل سے جو ماڈ ل ریاست بنے گی وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے بھی باعث رغبت ہو گی ،کشمیر کی آزادی کی تحریک واحد خوش قسمت تحریک ہے جس کو بیس کیمپ کی سہولت حاصل ہے دنیا میں آزادی کی کوئی ایسی تحریک نہیں ہے جس کو اس طرح کا بیس کیمپ حاصل ہو ،کشمیریوں نے اپنے حصے سے بڑھ کر قربانیاں پیش کردی ہیں ،انہوں نے کہا کہ ٹورازم کو ترقی دی جاسکتی ہے یورپی ممالک میں وہ تارکین وطن جن کے بچے وہاں ہی پیدا ہوئے ہیں وہ یہاں کشمیر آنا چاہتے ہیں ان کے آنے کا اہتمام کیا جائے تو ٹورازم بھی پرموٹ ہو گا اور وہاں کی نوجوان بھی مسئلہ کشمیر سے آگاہ ہوں گے ،کشمیر بینک کی شاخوں کو دنیا بھر میں قائم کیا جائے یہ آمدنی کا بڑا ذریعہ ہوسکتا ہے ،کشمیری جو زرمبادلہ بھیجتے ہیں اس کا حصہ بھی کشمیریوں کو ملنا چاہیے �

(جاری ہے)