حکومت پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول اور صنفی مساوات یقینی بنانے کیلئے پرعزم

وزیراعظم قرضہ سکیم میں خواتین کا حصہ پچاس فیصد مقرر

اتوار 18 جون 2017 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2017ء) حکومت پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول اور صنفی مساوات یقینی بنانے کے لئے پرعزم ، وزیراعظم کی قرضہ سکیم میں خواتین کی پچاس فیصد شمولیت یقینی بنا دی ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے نوجوانوں کیلئے وزیراعظم کی قرضہ سکیم میں خواتین کی پچاس فیصد شمولیت یقینی بنائی ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول اور ملک میں خواتین کے خلاف ہر قسم کے امتیازی سلوک کے خاتمے کے ذریعے صنفی مساوات یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے۔اقتصادی سروے 17-2016 کے مطابق پنجاب حکومت نے بھرتی پر پابندی ختم کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں خواتین کیلئے پچیس ہزار آسامیاں پیدا کیں ، پرائمری سطح پر تعلیم کے شعبے میں خواتین کے لئے 75 فیصد ملازمتیں مختص کی گئی۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وسیلہ صحت زندگی اور صحت کے بیمہ کے پروگرام کے تحت دس لاکھ خواتین کو علاج معالجے اور زندگی کے بیمے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔انتخابی عمل میں بھرپور شمولیت کیلئے خواتین کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے اور اس ضمن میںالیکشن کمیشن جینڈر سیلقائم کیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :