حکومت آزاد کشمیر کے عوام دوست بجٹ سے آزاد کشمیر کے پسماندہ علاقوں بلخصوص کنٹرول لائن سے منسلکہ لوگوں کے مسائل کم ہو نگے‘آزاد کشمیر کا ترقیاتی بجٹ دوگنا ہونے سے خطہ کے لوگوںکے دیرینہ مسائل حل ہو نگے

مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سنیئر رہنما سابق وزیر سردار محمد نعیم خان کی میڈیا سے بات چیت

اتوار 18 جون 2017 15:40

فتح پور تھکیالہ/میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سنیئر رہنما سابق وزیر سردار محمد نعیم خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر کے عوام دوست بجٹ سے آزاد کشمیر کے پسماندہ علاقوں بلخصوص کنٹرول لائن سے منسلکہ لوگوں کے مسائل کم ہو نگے۔آزاد کشمیر کا ترقیاتی بجٹ دوگنا ہونے سے خطہ کے لوگوںکے دیرینہ مسائل حل ہو نگے ۔

بجٹ کی خطیر رقم تعلیم پر خرچ ہونے سے خطہ میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔آزاد کشمیر میں سڑکوں کے جال بچھنے سے لوگوں کو سفری سہولیات میسر آئے گی۔قوم وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہے ۔پاکستان مسلم لیگ ن بڑی سیاسی قوت جس کی عوامی مقبولیت سے مخالفین گبھراہٹ کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

94ارب سے زائد کا بجٹ خطہ کی تاریخ بدل دے گا۔

حکومت آزاد کشمیر کے غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی،شفا فیت،میرٹ اورفنڈز کی علاقوں میں یکساں تقسیم سے گڈ گورنس کے انتخابی وعدے کی تکمیل ہوئی ہے۔چمپیئن ٹرافی کے فائنل میں کشمیری عوام کی دعائیں پاکستانی شائینوں کے ساتھ ہیں۔رمضان المبارک میں کنٹرول لائن پربھارتی جارحیت پر بین ا لاقوامی برادری کی خاموشی خطہ کو مشکل سے دوچار کر سکتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز میڈیا نمائدگان سے بات چیت کرتے ہوے کیا۔انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کا نیا باب شروع ہو گا لوگوں کے بنیادی مسائل حل کرنے کے لیے حکومت عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن عوامی خدمت کے جذبہ سے سر شعار ہو کر ملک میں تعمیر وترقی کے نئے باب رقم کر رہی ہے ماضی میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف کا سیاسی مخالفین ان کا بال بھی بیکا نہیں کرسکے انھوں نے کہا پاکستان مسلم لیگ ن کی عوامی مقبولیت 2018 ء الیکشن میں مسلم لیگ ن کو دوبارہ کامیابی سے ہمکنار کرے گی ۔

میاں محمد نواز شریف نے عالمی طاقتوں کے دبائو کو ٹھکراتے ہوے 1998ء میں پاکستان کو اٹیمی طاقت بنا کر ناقابل تسخیر قوت بنا کر پاکستانی قوم پر احسان کیا۔انھوں نے کہا کہ مئسلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہو گا۔مقبوضہ کشمیر میں کشمیری پاکستانی کرکٹ ٹیم کی فتح کا جشن منا کربھارت کو واضح پیغام دیں رہیں ہیں کہ کشمیری عوام اور پاکستانی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :