آزاد کشمیر کے عبوری آئین ایکٹ 1974؁ کے تحت پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کشمیر کونسل کا سبجیکٹ ہے ‘وہی ڈیکلریشن /لائسنس جاری کرنے کے علاوہ اس کی مانیٹرنگ کرتا ہے

قانون ساز اسمبلی کے بجٹ پر بحث کیلئے بلائے گئے اجلاس کے دوران وزیر اطلاعات مشتاق منہاس کا رکن اسمبلی راجہ عبدالقیوم کے تحریری سوال کا جواب

اتوار 18 جون 2017 15:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2017ء) آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس بجٹ پر عام بحث کے لیے اتوار کے روز سپیکر شاہ غلام قادر کی زیر صدارت تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ممبر اسمبلی راجہ عبدالقیوم خان کے تحریری سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات مشتاق احمد منہاس نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عبوری آئین ایکٹ 1974؁ کے تحت پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کشمیر کونسل کا سبجیکٹ ہے وہی ڈیکلریشن /لائسنس جاری کرنے کے علاوہ اس کی مانیٹرنگ کرتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات آزاد کشمیر اس بار ہ میں لائسنس کی اجرائیگی ، منسوخی یا مانیٹرنگ کا اختیار نہیں رکھتا ۔ محکمہ اطلاعات نے کسی ٹی وی چینل کو کوئی لائسنس فراہم نہیں کیا اور نہ ہی اس کی مانیٹرنگ کا اختیار رکھتا ہے ۔ اس بارہ میں محکمہ داخلہ آزاد کشمیر یا کشمیر کونسل سے دریافت کیا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :