سردار اختر مینگل کی رہائش گاہ پر حملہ بلوچی اور قبائلی روایات کی منفی ہے،میر دوستین خان ڈومکی

اتوار 18 جون 2017 15:20

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2017ء) رکن قومی اسمبلی میر دوستین خان ڈومکی نے اپنے بیان میں بی این پی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل کے رہائش گاہ پر راکٹ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سردار اختر مینگل کے رہائش گاہ پر حملہ بلوچی اور قبائلی روایات کی منفی ہے اور اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ سردار اختر جان مینگل کے رہائش گاہ پر بم حملہ بزدلانہ فعل ہے ایسے منفی اقدام کو بلوچ اقوام نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیںانہوں نے کہا کہ بلوچ سردار کے گھر پرراکٹ حملہ چادر وچاردیواری کے تقدس کی پامالی ہے جو کسی بھی قبائل کے لئے نہ قابل برداشت عمل ہے انہوں نے کہا کہ سردار اختر جان مینگل کے رہائش گاہ پربم حملہ ایک سوچی سمجھی منصبوبہ ہے اور ایسے واقعات سے بلوچستان کے پر امن ماحول کو ایک بار پھر خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بی این پی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل کے رہائش گاہ پر راکٹ حملے کے واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے اصل حقائق عوام کے سامنے لائیں جائیں۔

متعلقہ عنوان :