بھارت ہٹ دھرمی اور انا کی تسکین کیلئے معصوم کشمیریوں پر ظلم و ستم کر رہا ہے ‘مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارت کے جابر اور ظالم حکمرانوںنے اپنی قاتل اور مکار فوج کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے

مسلم لیگ (ن) لائرز فورم آزادکشمیر کے مرکزی صدر راجہ شبیر خان ایڈووکیٹ کی صحافیوں سے بات چیت

اتوار 18 جون 2017 15:10

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2017ء) مسلم لیگ (ن) لائرز فورم آزادکشمیر کے مرکزی صدر راجہ شبیر خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بھارت ہٹ دھرمی اور انا کی تسکین کیلئے معصوم کشمیریوں پر ظلم و ستم کر رہا ہے مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارت کے جابر اور ظالم حکمرانوںنے اپنی قاتل اور مکار فوج کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے جو کشمیریوں کو قتل کر کے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کی مرتکب ہو چکی ہے دوسری طرف اقوام متحدہ اور دنیا ترقیاتی یافتہ ممالک بھارتی افواج کے مظالم پر خاموشی لمحہ فکریہ ہے دنیا کے تمام ممالک بالخصوص اقوام متحدہ کو کشمیر کے اندر بھارتی افواج کی طرف سے ڈھائے جانے والے ظلم وستم کا نوٹس لینا چاہیے مگر مقام افسوس ہے کہ کشمیری گزشتہ ستر سالوں سے بھارتی افواج کے آگے سینہ تان کر کھڑے ہیں اور لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں لیکن اس کے باوجود اقوام متحدہ اپنی ہی پیش کردہ قرار دادوں پر عمل کروانے میں بری طرح ناکام ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوںنے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ راجہ شبیر خان ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور فوری حل کیلئے اقوام متحدہ کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا جبکہ برطانیہ کی طرف سے پیدا کردہ یہ مسئلہ دوکروڑ زندگیوں کے بنیادی حقوق کا مسئلہ ہے اس کو بھی چاہیے کہ وہ بھارت کے ساتھ تمام تر سفارتی ، اقتصادی اور سیاسی تعلقات کو ختم کرئے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے خون کا بازار گرم ہے عالمی برداری سمیت دنیا کی بااثر اقوام انسانی حقوق کے تحفظ اور کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق دلانے کیلئے اپنا کردارادا کریں ، بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر کے اندر کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے جو انسانی حقوق کی تنظیموں اور خود کو انسانی حقوق کا علمبردار کہنے والے حاکموں کے منہ پر طمانچہ ہے ، جب تک کشمیریوں کو ان کا حق آزاد نصیب نہیں ہو جاتا اس وقت کسی بھی صورت کشمیری قوم اپنے اس حقوق سے دستبردار نہیں ہوگی ، حالیہ لائن آف کنٹرول پر معصوم لوگوں اور کشمیری نوجوانوں کی شہادت بھارتی نام نہاد جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے ، کشمیری قوم گزشتہ ستر سالوں سے اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں اور اس جنگ میں وہ لاکھوںجانوں کانذرانہ پیش کر چکے ہیں ،

متعلقہ عنوان :