لیبیا کے قریب سمندر میں پھنسے تارکین وطن کو بچا لیا گیا

اتوار 18 جون 2017 15:10

طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2017ء) لیبیا کے قریب سمندر میں پھنسے تارکین وطن کو بچا لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیبیا کے قریب سمندر میں پھنسی تارکین وطن کی کشتی میں پانی بھر گیا تھا۔

(جاری ہے)

لیبیا کے تجارتی بحری جہاز کے عملے کی اچانک کشتی پر نظر پڑی اور انہوں نے فوری موقع پر پہنچ کر تمام افراد کو ریسکیو کر لیا۔ بچائے جانے والے افراد میں خواتین اور ننھے بچے بھی شامل ہیں۔ ایک سو اڑتیس تارکین وطن کا یہ گروپ لیبیا کے راستے یورپ جانے کی کوشش کر رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :