جولائی 2017بھارت سے جموں کشمیر کی آزادی کے عزم کو دھرانے کا دن، ہزاروں افراد یونیورسٹی گراونڈ میں جمع ہو کر جہاد کا عزم کریں گے ،8جولائی شہید برہان وانی عظیم الشان کانفرنس ، بھارت کیخلاف عملی جہاد کو تیز تر کرنے، تحریک آزادی کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کا باعث بنے گی

حزب المجاہدین جموں کشمیر کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شمشیر خان کا کانفرنس کے منتظمین کے اہم اجلاس سے خطاب

اتوار 18 جون 2017 15:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2017ء) 8جولائی 2017بھارت سے جموں کشمیر کی آزادی کے عزم کو دھرانے کا دن، ہزاروں افراد یونیورسٹی گراونڈ میں جمع ہو کر جہاد کا عزم کریں گے ،8جولائی شہید برہان وانی عظیم الشان کانفرنس ، بھارت کیخلاف عملی جہاد کو تیز تر کرنے، تحریک آزادی کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کا باعث بنے گی۔ان خیالات کا اظہار حزب المجاہدین جموں کشمیر کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شمشیر خان نے کانفرنس کے منتظمین کے اہم اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

حزب کی طرف سے جاری اخبار کے نام پریس نوٹ میں کہا گیا ہے کے حزب المجاہدین 8جولائی تا13جولائی ہفتہ شہدائے کشمیر منائے گی آزاد کشمیر بھر میں کانفرنسز اور ریلیوںکا انعقاد کیا جائے گا، گزشتہ روز منعقدہ اجلاس میں منتطم کانفرنس شمشیر خان، کمانڈرطاہر اعجاز، کمانڈر اصغررسول، جماعت اسلامی کے راہنما سید سلیم شاہ، محمد شہباز کرناہی، صابر سوگامی، عمرآصف، ممتاز احمد، آصف مخدومی، محمد عارف دیگر زمہ داران نے شرکت کی، کانفرس کیلئے مختلف کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے ۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی گراونڈ مظفرآباد میں ہزاروں افراد کے بیٹھنے کیلئے انتظامات کیئے جائیں گے، مظفرآباد ڈویژن کے تمام عوام، علمائے کرام، سیاسی کارکنان، تاجران، وکلاء، سول سوسائٹی اور بالخصوص نوجوانوں کو اس کانفرنس میں مدعو کیا جائے گا، اجلاس سے خطاب میں منتظم کا کہنا تھا کے 8جولائی جہاں برہان وانی شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے وہیں کشمیر کے جہاد میں جانیں قربان کرنے والے قوم کے عظیم سپوتوں کے مشن کو تا حصول آزادی جاری رکھنے کا عزم کیا جائے گا۔