جرمن وزیر دفاع کا ترک فوجی اڈے انجرلیک سے جرمن فوجیوں کے انخلا کی تاریخوں کا اعلان

اگلے تین ماہ میں جرمن فوجیوں کا ترکی سے انخلا مکمل ہو جائے گا، فان ڈیئر لائن

اتوار 18 جون 2017 14:30

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2017ء) جرمن وزیر دفاع ارزولا فان ڈیئر لائن نے ترک فوجی اڈے انجرلیک سے جرمن فوجیوں کے انخلا کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

بلڈ ام زونٹاگ کو انٹریو دیتے ہوئے فان ڈیئر لائن نے کہا کہ انخلا کا یہ عمل تین مہینے جاری رہتے ہوئے ستمبر کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔ ان کے بقول جون کے آخر تک جرمن ٹورناڈو طیارے اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جاری کارروائیوں میں اپنی معمول کی پروازیں جاری رکھیں گے۔ جرمن فوجی ترک سے اردن منتقل کیے جا رہے ہیں۔ ترکی کی جانب سے جرمن سیاستدانوں کو انجرلیک میں ملکی دستوں سے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر برلن حکومت نے یہ فیصلہ کیا۔

متعلقہ عنوان :