مصر میں بم دھماکا، پولیس اہلکار ہلاک ، 4 زخمی

ضلع المادی میں اوٹوسٹراڈ رروڈ پر ہونے والے بم دھماکے کا نشانہ پولیس وین تھی جو پولیس افسران کے گروپ کو لے کر جارہی تھی،وزارت داخلہ

اتوار 18 جون 2017 14:30

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2017ء) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں دھماکے سے ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصری وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دھماکا قاہرہ کے مضافاتی علاقے میں سڑک کنارے ہوا۔

(جاری ہے)

ضلع المادی میں اوٹوسٹراڈ رروڈ پر ہونے والے بم دھماکے کا نشانہ ایک پولیس وین تھی جو پولیس افسران کے گروپ کو لے کر جارہی تھی۔ دھماکے میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک پولیس اہلکارسمیت 4افرادزخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فوری طور پر کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔مصر جنوری 2011 سے کئی حملوں کے نشانہ بن چکا ہے۔اس وقت انقلاب کے دوران صدر حسنی مبارک کا تختہ الٹ دیا گیا تھا۔