پرتگال کے جنگلات میں آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 43 ہو گئی،فائر فائیٹرز سمیت متعدد افراد زخمی ،،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

سیکڑوں فائر فائٹرز160 گاڑیوں کے ساتھ آگ پر قابو پانے کی کوششیں کررہے ہیں،3افراد پھیپڑوں میں دھواں بھرنے جبکہ 16 اپنی گاڑیوں میں ہلاک ہوئے،حکام

اتوار 18 جون 2017 14:30

لزبن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2017ء) پرتگال میں جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث 43 افراد ہلاک اورفائر فائیٹرز سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پرتگال میں جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث 43 افراد ہلاک ہوگئے ۔حکام کے مطابق اس واقعے میں زخمی ہونے والے 59 افراد میں متعد فائر فائیٹرز بھی شامل ہیں۔

پرتگال کے وزیرِ اعظم اینٹونیو کوسٹا کا کہنا ہے 'ہم ایک خوفناک المیہ دیکھ رہے ہیں اور اس میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔اس سے قبل سیکریٹری آف سٹیٹ فار انٹیرئیر جارج گومز نے کہا تھا کہ تین افراد پھیپڑوں میں دھواں بھرنے جبکہ 16 اپنی گاڑیوں میں ہلاک ہوئے۔پرتگال کے میڈیا کا کہنا ہے کہ 600 کے قریب فائر فائیٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

پرتگالی اخبار کوریو دو مانہیا کے مطابق زخمی ہونے والے 59 افراد میں ایک آٹھ سالہ بچی بھی شامل ہے۔

اخبار کوریو دو مانہیا نے متنبہ کیا ہے کہ حکام کی متعدد علاقوں میں اب تک رسائی نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خطرہ ہے۔پرتگالی حکومت کے مطابق آگے کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر افراد وہ تھے جو پیڈروگا گرینڈ کے علاقے کوئیمبرا کے جنوب مشرقی سے 50 کلو میٹر دور اپنے گاڑیوں کے ذریعے بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے۔اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والے 20 افراد میں سے متعدد فائر فائیٹرز ہیں۔ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

متعلقہ عنوان :