بلدیاتی اداروں کو فلڈ پلان کے انتظا مات با رے رپورٹ محکمہ کو ارسال کر نے کی ہدایت

اتوار 18 جون 2017 14:30

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2017ء) صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ محمد منشاء اللہ بٹ نے تما م چیف آفیسر میٹرہو پولیٹین کار پوریشن لاہور و صوبہ کے تمام چیف آفیسرز میٹرو کار پوریشنز و کمیٹیز کو فوری طور پر فلڈ پلان2017ء کے انتظا مات مکمل کر کے رپورٹ محکمہ کو ارسال کر نے بارے ہدایت جاری کی ہے تاکہ کسی بھی حالات میں اس مرتب شدہ پلان پر فوری طور پر عمل کر کے کسی بھی سنگین صورت حال سے با آسانی نمٹا جا سکے، ہر چیف آفیسر کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنا اپنا ایک فو کل پرسن بھی نامزد کرے اور اس آفیسر یا اہلکار بارے مکمل معلومات بمعہ فون نمبرز محکمہ کو ارسال کرے، اس امر کا اظہارصوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ محمد منشاء اللہ بٹ نے مون سون بارشوں اور سیلاب کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوںنے کہا کہ اس دوران کسی بھی آفیسر یا اہلکار کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام بلدیات افسران چوبیس گھنٹے مقامی انتظا میہ کے ساتھ اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوشاں رہیں گے،تما م چیف آفیسرز رائونڈ دی کلاک اپنے اہلکاروں کی ڈیوٹی روسٹر جاری کریں، انہوں نے کہا کہ مون سون بارشوں کے دوران کسی بھی علاقہ میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور تمام چیف آ فیسرز اپنے اپنے علاقہ میں بہنے والے گندے پانی کے نالوں میں حائل رکاوٹوں کو فوری دور کریں تاکہ بارشوں کے دوران ان میں پانی کا بہائومتواتر جاری رہے،انہوں نے کہا کہ تمام چیف آفیسرز پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے بھی رابطہ میں رہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال پر ان کی ضرورت کو مد نظر رکھ کر عمل کیا جا سکے، انہوں نے ہدایت کی کہ اگر کوئی اپنی ڈیوٹی کی ادائیگی میں کسی قسم کی حیل و حجت کا مظاہرہ کرے تو اس کے خلاف یک طرفی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :