مارچ کے دوران ٹیکسٹائل اور کپڑے کی برآمدات میں 6 فیصداضافہ

اتوار 18 جون 2017 14:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2017ء) فروری کے مقابلہ میں مارچ 2017ء کے دوران ٹیکسٹائل اور کپڑے کی ملکی برآمدات میں 6 فیصد سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

ٹیکسٹائل انڈسٹری کی وزارت کے اعدادو شمار کے مطابق فروری 2017ء کے دوران ٹیکسٹائلز کی برآمدات کا حجم 995.33 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ مارچ 2017ء کے دوران ٹیکسٹائلز کی قومی برآمدات 1.064 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں ۔

رپورٹ کے مطابق فروری کے مقابلہ میں مارچ 2017ء کے دوران برآمدات کے حجم میں 6.2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وزارت نے توقع ظاہر کی ہے کہ ٹیکسٹائلز کے شعبہ کی برآمدات کے فروغ کے لئے وزیراعظم محمد نواز شریف کی طرف 15 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کے اجراء سے برآمدات کے فروغ میں مدد ملی ہے اور توقع ہے کہ برآمدات میں اضافہ کے اہداف حاصل کرلئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :