افغانستان ، پولیس ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملہ، 5 پولیس اہلکار ہلاک،9زخمی ،طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی
پولیس کے ساتھ جھڑپ میں 4 حملہ آور بھی مارے گئے پکتیا کے ضلع اسپن غر میں خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی کو پولیس ہیڈکوارٹرز کے گیٹ پر دھماکے سے اڑا دیا، جس کے بعد مزید 4 حملہ آوروں نے ہیڈکوارٹرز میں گھس کر فائرنگ شروع کر دی،حکام مزار شریف کے فوجی اڈے پر افغان فوجی کی فائرنگ سے زخمی 7 امریکی فوجی علاج کیلئے منتقل
اتوار 18 جون 2017 14:10
(جاری ہے)
عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان چار گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپ میں چاروں حملہ آور مارے گئے جبکہ افغان پولیس کے 5 اہلکار ہلاک اور 9 زخمی ہوئے۔
دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پولیس ہیڈ کوارٹرز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے 100 سے زائد پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے۔دوسری جانب مزار شریف کے فوجی اڈے 'شاہین کیمپ' پر گزشتہ روز افغان فوجی اہلکار کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 7 امریکی فوجیوں کو علاج کیلئے افغانستان سے منتقل کردیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حملہ اتحادی فوج کی جانب سے امریکی فوجیوں پر رواں ہفتے میں یہ دوسرا 'اندرونی حملہ' ہے۔یہ خیال کیا جارہا ہے کہ واشنگٹن افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد کو مزید بڑھانے کا اعلان کر سکتا ہے تاکہ افغانستان میں طالبان کی کارروائیوں کے خلاف افغان فورسز کی بھرپور مدد کی جاسکے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نیٹو فورسز نے بتایا کہ کیمپ شاہین کا معاملہ زیر تفتیش ہے جبکہ اس واقعہ میں زخمی ہونے والے 7 امریکی فوجیوں کو علاج کے لیے افغانستان سے باہر بھیجا جا چکا ہے۔فوجی اتحاد نے اس سے قبل کہا تھا کہ اس حملے میں ایک افغان فوجی ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا تھا تاہم افغان طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی اور اس حملے کا ذمہ دار ایک 'محب وطن افغان فوجی' کو قرار دیا جارہا تھا۔یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں ایک افغان فوجی نے 'اندرونی حملہ' کیا تھا جس میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھا جس کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی۔مزار شریف میں قائم فوجی اڈہ 'کیمپ شاہین' افغان آرمی کی 209 کور کا ہیڈ کوارٹر ہے جہاں رواں ماہ اپریل میں ایک حملے میں 150 افغان فوجی اور پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔مغربی ماہرین کا ماننا ہے کہ 'اندرونی حملی' نیٹو کے لیے شدید پریشانی کا باعث رہے ہیں اور زیادہ تر حملے ملک میں شورش کو روکنے کے بجائے ذاتی حسد اور ثقافتی غلط فہمیوں کی وجہ سے کیے گئے۔کچھ تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ ایسے حملوں میں اضافے کی امید کی جارہی تھی کیونکہ امریکا نے افغانستان میں باغیوں کے خلاف لڑائی کے لیے اپنے فوجیوں کی تعداد کو بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔یاد رہے کہ یہ حملہ اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا افغانستان میں اپنے مزید فوجی بھیجنے پر غور کر رہا ہے۔امریکی سیکریٹری دفاع جم میٹس نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ افغانستان کے لیے نئے فوجی حکمت عملی پیش کی جائے گی جس کے مطابق فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔خیال رہے کہ افغانستان میں امریکی کمانڈروں نے اپنی انتظامیہ سے درخواست کی تھی کہ افغانستان میں مزید ہزاروں امریکی فوجیوں کی ضرورت ہے جو جنگ زدہ ملک میں موجود نیٹو افواج کی مدد کر سکیں۔افغانستان میں اس وقت 8400 امریکی فوجی تعینات ہیں جبکہ نیٹو افواج کے ساتھ علیحدہ سے 5000 امریکی فوجی موجود ہیں جو افغانستان میں ٹریننگ اور مشاورتی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.