امریکی بحری جہاز کا حادثہ، لاپتہ 7فوجیوں کی لاشیں مل گئیں

فوجیوں کی لاشیں جہاز کے تباہ شدہ حصے کی طرف آپریشن کے دوران ملیں،حکام

اتوار 18 جون 2017 14:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2017ء) امریکی بحری جہاز یو ایس ایس فٹس گرالڈکے حادثے میں لاپتہ 7امریکی فوجیوں کی لاشیں مل گئیں ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مریکی بحری جہاز یو ایس ایس فٹس گرالڈکے حادثے میں لاپتہ 7امریکی فوجیوں کی لاشیں مل گئی ہیں۔امریکی بحریہ نے فوجیوں کی لاشیں ملنے کی تصدیق کردی ہے۔

(جاری ہے)

حادثہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب امریکی میزائل شکن بحری جہاز فلپائن سے آنیوالے تجارتی جہاز سے ٹکراگیا ۔جاپانی ساحل کیقریب حادثے میںامریکی بحریہ کے کپتان سمیت 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے جنہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے بچا لیا گیا تھا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فوجیوں کی لاشیں جہاز کے تباہ شدہ حصے کی طرف آپریشن کے دوران ملیں۔

متعلقہ عنوان :