وفاقی حکومت نے 30 ارب 20 کروڑ روپے پن بجلی کے منافع کی مد میں جاری کر دیئے ہیں ،پرویزخٹک

پن بجلی کے منافع میں18ارب روپے سالانہ کااضافہ کیاہے، دریائے کابل پر15 ارب روپے سے پشتے تعمیر کئے جارہے ہیں،وزیراعلی خیبرپختونخواپرویزخٹک کی صحافیوں سے گفتگو

اتوار 18 جون 2017 13:40

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2017ء) وزیراعلی خیبرپختونخواپرویزخٹک نے کہاہے کہ وفاقی حکومت نے 30 ارب 20 کروڑ روپے پن بجلی کے منافع کی مد میں جاری کر دیے ہیں پن بجلی کے منافع میں18ارب روپے سالانہ کااضافہ کیاہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو نوشہرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئیوزیراعلی خیبرپختونخواپرویزخٹک نے کہاہے کہ وفاقی حکومت نے صوبے کو تیس ارب بیس کروڑ روپے پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں جاری کئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پن بجلی کے منافع کے حجم میں اٹھارہ ارب روپے سالانہ کااضافہ کیاگیاہے۔ایک سوال پر وزیراعلی نے کہاکہ پشاور، چارسدہ اورنوشہرہ کو سیلاب سے محفوظ رکھنے کیلئے دریائے کابل پر پندرہ ارب روپے کی لاگت کے پشتے تعمیر کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :