صدر ممنون حسین کی شاہ سلمان بن عبدالعزیزسے ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

صدر مملکت نے رمضان المبارک میں عمرہ زائرین کیلئے بہترین انتظامات پرسعودی حکومت کی تعریف کی

اتوار 18 جون 2017 13:40

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کر کے دوطرفہ تعلقات ،باہمی دلچسپی کے امور اورجنوبی ایشیا اور مشرق وسطی کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا اور رمضان المبارک میں عمرہ زائرین کیلئے بہترین انتظامات پرسعودی حکومت کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدرممنون حسین نے مکہ مکرمہ میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی جس میں انہوں نے دوطرفہ تعلقات ،باہمی دلچسپی کے امور اورجنوبی ایشیا اور مشرق وسطی کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا اور صدر مملکت نے رمضان المبارک کے دوران عمرہ زائرین کیلئے بہترین انتظامات پرسعودی عرب کی حکومت کی تعریف کی ۔

قبل ازیں یمن کے صدرعبدالربوہ منصور ہادی اور کویت کی قومی اسمبلی کے سپیکرمرزوق بن علی الغنیم نے بھی صدرممنون حسین سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔صدر ممنون حسین عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس روانہ ہوئے جدہ کے گورنرمیشال بن ماجدبن عبدالعزیز نے ہوائی اڈے پرصدرکورخصت کیا۔