خانپور ڈیم سے پانی کی آنے والی سپلائی صرف پانچ ملئن گیلن یومیہ ہے، سی ڈی اے

سی ڈی اے کو سپلائی سسٹمز میں پانی کی شدید کمی کا سامنا ، شہریوں کا صورتحال میں بہتری لانے کا مطالبہ

اتوار 18 جون 2017 13:30

اسلام آباد ۔ 18 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2017ء) سی ڈی اے سپلائی سسٹمز میں شدید کمی کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کو کئی ہفتوں سے پانی کی سپلائی میں شدید کمی کا سامنا ہے۔ جی ٹین کے ایک رہائشی کاشف احمد نے بتایا کہ میں اس سیکٹر میں کئی سالوں سے رہائش پذیر ہوں لیکن اس ٹائم ہمیں پانی کی سپلائی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ہمیں 48گھنٹوں بعد پانی کی سپلائی مل رہی ہے ۔

پانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے لیکن متعلقہ حکام اس حقیقت سے آگاہ نہیں ہیں۔ ایک دوسرے رہائشی ثناء خان نے بتایا کہ سی ڈی اے کی پائپ لائنز سے پانی بھرپور طریقے سے نہیں آ رہا تاہم بعض اوقات سپلائی شام کو سی ڈی اے کی پائپ لائنز میں آتی ہے لیکن اس کی رفتار بہت کم ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد رہائشیوں نے کہا ہے کہ وہ پانی نہ ہونے کی وجہ سے پرائیویٹ ٹینکر سے بھاری معاوضے پر پانی کے ٹینکرز خریدتے ہیں جس پر ہم اپنا گذارہ چلاتے ہیں۔

انہوں نے متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ وہ سیکٹر آئی نائن ، آئی ٹین ، جی سکس ، جی سیون ، جی ایٹ ، جی نائن ، جی ٹین ، اور جی الیون میں پانی سپلائی سسٹم کو بہتر کرے ۔ جب اس حوالے سے سی ڈی اے کے ڈائریکٹریٹ واٹر منیجمنٹ سے رابطہ کیا گیاتو انہوں نے بتایا کہ پانی کے کم سپلائی کی اصل وجہ رواں سال سیزن میں کم بارشیں ہونے کی وجہ سے ہے ۔ ہم پائپ لائنوں کی مرمت کو یقینی بنا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے پاس 33واٹر ٹینکرز ہیں جس میں سے 20ٹینکرز فعال ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خانپور ڈیم سے آنے والی سپلائی صرف پانچ ملئن گیلن یومیہ ہے جس کی وجہ سے اسلام آباد کے شہریوں کو پانی کی کمی کا سامنا ہے ۔ہم کوشش کر رہے ہیں کہ جولائی میں ہم شہریوں کو بہتر پانی کی سہولیات فراہم کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :