عیدالفطر کی آمد کی مناسبت سے جڑواں شہروں میں آرٹیفشل جیولری کے سٹالوں میں اضافہ

اتوار 18 جون 2017 13:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2017ء) عیدالفطر کی آمد کی مناسبت سے جڑواں شہروں میں آرٹیفشل جیولری کے سٹالوں میں اضافہ ہوا ہے۔ مختلف کاروباری مراکز میں ایسے سٹالوں کی تعداد میں رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے بعد سے ہی اضافہ ہوا ہے۔ ان سٹالوں پر رنگا رنگ چوڑیاں، بریسلٹ اور خواتین کیلئے دیگر آرائشی سامان رکھا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

جی نائن مرکز، سپر مارکیٹ ، جناح سپر مارکیٹ، کمرشل مارکیٹ، صدر اور جڑواں شہروں کے دیگر کاروباری مراکز میں اس طرح کے سٹالوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جس کی بنیادی وجہ عید الفطر کی خریداری کیلئے مارکیٹوں میں لوگوں کے رش میں اضافہ بتایا جاتا ہے۔ جناح سپر مارکیٹ میں اسی طرح کے ایک سٹال کے مالک فیاض خان نے بتایا کہ فی الوقت اکا دکا گاہک ہی خریداری کرتے ہیں تاہم آنے والے دنوں میں اس میں مزید اضافہ ہوگا ۔ ہمارا اصلی کاروباری رمضان کے آخری تین دنوں اور چاند رات کو ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :