کشمیر اور عافیہ صدیقی کیلئے پاکستان کوعالمی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاناہوگا،رفعت گل وانی

اتوار 18 جون 2017 12:50

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2017ء) جرمنی میں مقیم خاتون کشمیری رہنما رفعت گل وانی نے کہا ہے کہ میرا مقصد تمام عالم اسلام کو ایک پلیٹ فارم پر لاکر کشمیرکی طرف توجہ دلانہ ھے۔کشمیر کل بھی پاکستان کا حصہ تھا اور آج بھی پاکستان کا حصہ ھے۔تمام عالم اسلام مل کر کشمیر کی آزادی کے لئے جدوجہد کرے۔جب تک تمام عالم اسلام ایک پلیٹ فارم پراکٹھا نہیں ہوگا تب تک مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نہیں نکل سکتا ایک انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ نہتے کشمیریوں پرانڈیا دن رات ظلم وستم کر ررہا ہے مگر عالم اسلام کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔

ایک مسلمان کا ضمیر کیسے گوارہ کرتا ھے کہ اس کی نظروں کے سامنے مائوں بہنوں کی عزتوں کو تار تار کیا جائے۔ھم مسلمانوں کے ظمیر سو گئے ھیں۔

(جاری ہے)

جو یہ مظالم دیکھ کر خاموش ہیں۔میں پاکستان اور تمام عالم اسلام سے اپیل کرتی ہوں کے کشمیر کے حل کے لیے سنجیدگی سے اقدام اٹھائے اور کشمیر کی آزادی کے لئے انڈیا پر پریشر ڈالے۔انہوں نے مزید کہا کہ کلبھوش یادیو انڈین جاسوس جو اس وقت پاکستان کے قبضے میں ہے، اس کو پاکستانی عدالت نے سزائے موت کا حکم دیا ہے تو انڈیا کی چیخیں نکل گئی ھیں اور انڈیا اس کا کیس عالمی عدالت میں لے گیا ھے۔

اب پاکستان کے لئے بھی عالمی عدالت میں مسئلہ کشمیر کو اٹھانے کا سنہری موقع ہے۔ پاکستان کو کشمیر کی آواز بن کر کشمیر کی آزادی کے لئے عالمی عدالت میں جانا چاھیئے۔ رفعت گل وانی نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی پاکستان کی بیٹی ھے۔پاکستان کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے بھرپور کوشش کرنی چاہیے۔اور اسکے لئے عالمی عدالت میں جانا چاہئی

متعلقہ عنوان :