جرمن شہر کولون میں مسلمانوں کا امن مارچ

ناٹ ود اس نامی کی طرف سے منعقد مارچ میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی

اتوار 18 جون 2017 12:50

کولون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2017ء) جرمن شہر کولون میں دہشت گردی کے خلاف مسلم تنظیموں نے امن مارچ کیا تاہم جرمنی کی سب سے بڑی اسلامی تنظیم نے اس مارچ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ناٹ ود اس نامی ایک گروپ کی طرف سے جرمن صوبہ نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں آبادی کے لیے لحاظ سے سب سے بڑے شہر کولون میں دہشت گردی کے خلاف ایک ’’امن مارچ‘‘ منعقد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس گروپ کے مطابق ان کی جانب سے منعقد کیے جانے والے اس امن مارچ میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی ،جرمن حکومت نے ملک کی سب سے بڑی اسلامی تنظیم کی طرف سے ’’امن مارچ‘‘ میں شرکت سے انکار پر تنقید کی ۔ ترک اسلامک یونین کی طرف سے بدھ 14 جون کو موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کولون میں صرف مسلمانوں کی جانب سے ایک امن مارچ منعقد کرنے سے دنیا بھر کو ایک غلط پیغام جائے گا کہ بین الاقوامی دہشت گردی بنیادی طور پر مسلمانوں کا مسئلہ ہے۔

متعلقہ عنوان :