یوکرائن کے معاملے پر نئی امریکی پابندیوں سے تعلقات خراب ہوں گے،روس کا انتباہ

اتوار 18 جون 2017 12:50

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2017ء) روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کے نئے دور سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات متاثر ہوں گے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک ریڈیو پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ عمل دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے نقصان دہ پیشرفت ہے۔ یوکرائن اور شام میں مداخلت اور امریکی صدارتی انتخابات میں اثر انداز ہونے پر امریکا نے بدھ کے دن ہی یہ نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔ جرمن چانسلر میرکل نے بھی ان پابندیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ عنوان :