صدر ممنون حسین کے اعزاز میں شاہ سلمان کی دعوت افطار

عشائیے میں یمنی صدر سمیت دیگرعالمی رہ نماؤں کی شرکت،شاہ سلمان کے ساتھ پرتکلف افطارکیا

اتوار 18 جون 2017 12:50

یاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2017ء) سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے گذشتہ روز صدر ممنون حسین اور دیگر عالمی رہ نماؤں کے اعزاز دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق مکہ معظمہ کے قصر الصفا میں افطار پارٹی میں شاہ سلمان نے صدر ممنون حسین اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر یمن کے صدر عبد ربہ منصور ھادی، کویتی پارلیمنٹ(مجلس الامہ) کے اسپیکر مرزوق بن علی الغانم اور دیگر عالمی رہ نماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر تمام مہمانوں نے شاہ سلمان کے ساتھ پرتکلف افطار کیا۔

متعلقہ عنوان :