افغانستان میں پاکستانی قونصل خانے کے دو افسر لاپتہ، افغان حکام بازیابی کو جلد ازجلد یقینی بنائیں، پاکستان

سفارتی اہلکاروں کی بازیابی کے لئے افغان حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں،افغانستان نے معاملہ کی چھان بین کیلئے تین ٹیمیں تشکیل دیدی، ترجمان دفتر خارجہ

اتوار 18 جون 2017 12:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2017ء) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں پاکستانی سفارت خانے کے دو افسر لاپتہ ہو گئے ہیں ،رتی اہلکاروں کی بحفاظت بازیابی کیلئے معاملہ افغان حکام کے ساتھ اٹھایا ہے ۔اتوار کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان صوبے ننگرہار کے مرکزی شہر جلال آباد سے پاکستانی قونصلیٹ کے دو افسران 16 جون کو براستہ ٹرک پاکستان آتے ہوئے لاپتہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق پاکستانی سفارتی اہلکاروں کی بحفاظت بازیابی کیلئے معاملہ افغان حکام کے ساتھ اٹھایا ہے جس پر افغان حکام نے تین ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سفارتی اہلکاروں کی بازیابی کے لئے افغان حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور افغانستان کو حکام کی جلد از جلد بحفاظت بازیابی کے لئے تمام کوششیں بروئے کار لانے کا کہا ہے۔ اس کے علاوہ افغان حکام کو سفاتکاروں کی گمشدگی کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :