عید الفطر کا چاند25جون کو نظر آنے کے واضح امکانات ہیں،محکمہ موسمیات کا وزارت مذہبی امور کو خط

چاند کی پیدائش 24جون کو صبح سات بجکر 31منٹ پر ہو جائیگی،25جون کو غروب آفتاب کے وقت36گھنٹوں سے زائد ہو گی

اتوار 18 جون 2017 12:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2017ء) محکمہ موسمیات کی طرف سے وزارت مذہبی امور کو لکھے گئے خط میں عید الفطر کا چاند25جون کو نظر آنے کے واضح امکانات سے آگاہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیاہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش 24جون کو صبح سات بجکر 31 منٹ پر ہو جائے گی، چاند کی عمر 25 جون کو غروب آفتاب کے وقت 36 گھنٹوں سے زائد ہو گی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے زیادہ تر حصوں میں 25 جون کو موسم صاف یا جزوی ابر الود رہے گااور چاند کی عمر اچھی ہوگی، سائنس کی رو سے شوال کا چاند 25جون کی شام ملک کے مختلف حصوں میں چاند دکھائی دے سکے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سائنس کے ڈیٹا کے مطابق عید الفطر 26جون کو ہو گی۔

متعلقہ عنوان :