پاکستانی قونصلیٹ جنرل جلال آباد کے دو اہلکار بذریعہ سڑک پاکستان آتے ہوئے 16جون سے لاپتہ ہیں ، دفتر خارجہ

اتوار 18 جون 2017 12:00

اسلام آباد ۔ 18 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2017ء) پاکستانی قونصلیٹ جنرل جلال آباد کے دو اہلکار بذریعہ سڑک پاکستان آتے ہوئے 16جون سے لاپتہ ہیں۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کی طرف سے اتوار کو جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق لاپتہ ہونے والے اہلکاروں کے تحفظ اور بازیابی کے حوالے سے متعلقہ افغان حکام سے رابطہ کیا گیا ہے ، افغان حکام نے دفتر خارجہ کو بتایا ہے کہ واقع کی جامع تحقیقات کی جا رہی ہیں اور لاپتہ ہونے والے پاکستانی سفارتی عملہ کے دو اہلکاروں کی باحفاظت بازیابی کیلئے تین مختلف تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

پاکستان نے افغان حکومت سے درخواست کی ہے کہ پاکستانی اہلکاروں کی جلد اور باحفاظت بازیابی کیلئے تمام طر ممکنہ اقدامات کئے جائیں۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اس حوالے سے افغان حکام سے مسلسل رابطہ رکھا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :