کانگو میں فوج اور عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپیں، ایک فوجی سمیت 13 عسکریت پسند ہلاک

اتوار 18 جون 2017 12:00

گوما ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2017ء) جمہوریہ کانگو میں فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں ایک فوجی سمیت 13 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

کانگو کے فوجی ترجمان نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ یہ جھڑپیں شورش زدہ کیوو صوبے کے علاقے کاباشا میں اس وقت شروع ہوئیں جب عسکریت پسندوں نے فوج کی چوکیوں پر حملہ کیا۔ترجمان نے کہا کہ جوابی کارروائی میں 12 مائی مائی عسکریت پسند ہلاک ہو گئے جبکہ اس دوران ایک افسر بھی ماراگیا۔انہوں نے کہا کہ اب صورتحال کنٹرول میں ہے۔

متعلقہ عنوان :