امریکی ریاست مینی سوٹا میں سیاہ فام شہری کے قاتل سفید فام پولیس افسر کی رہائی کے بعد احتجاجی مظاہرہ

اتوار 18 جون 2017 12:00

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2017ء) امریکی ریاست مینی سوٹا میں ایک سیاہ فام شہری کے قاتل سفید فام پولیس افسر کو بری کرنے کے بعد بڑی تعداد میں لوگوں نے مظاہرہ کیا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست مینی سوٹا کے ہزاروں باشندوں نے اس پولیس افسر کو بری کرنے کے عدالتی فیصلے کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا ہے جس نے گذشتہ چھ جولائی کو ایک سیاہ فام شہری کو گولی مار کر قتل کردیا تھا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے ریاستی اسمبلی کے باہر اجتماع کرنے کے بعد سینٹ پال کلیسا کی جانب مارچ کیا۔مظاہرین نے سینٹ پال کے قریب مرکزی شاہراہ کو بھی مسدود کردیا۔اس موقع پر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔مظاہرین اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر لکھا تھا کہ سیاہ فام شہریوں کی جان بھی قیمتی ہے۔مظاہرین نعرے لگارہے تھے کہ ہمارے ہاتھ اوپر ہیں فائرنگ مت کرو اور قاتل پولیس افسروں اور اہلکاروں کو سزا دی جائے۔اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں پولیس کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں میں بیشتر کا تعلق سیاہ فام شہریوں سے ہے۔

متعلقہ عنوان :