علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2017ء کے داخلوں کا عمل مکمل ہوگیا

اتوار 18 جون 2017 11:40

اسلام آباد ۔ 18 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2017ء) "علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2017ء کے داخلوں کا عمل مکمل ہوگیا ہے اور یونیورسٹی نے کسی بھی پروگرام میں داخلہ حاصل کرنے میں کامیاب تمام امیدواروں کے کوائف اپنی ویب سائٹ www.aiou.edu.

(جاری ہے)

pkپر فراہم کردئیے ہیں- طلبہ اپنے داخلے کی تصدیق یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر ایڈمشن انکوائری باکس کے ذیل میں ایڈمیشن کنفرمیشن فولڈرسے کرسکتے ہیں-اسی طرح اعتراض شدہ اور نامکمل داخلہ فارمز کی تفصیلات ایڈمشن انکوائری کے باکس کے ذیل میں 'ایڈمیشن آبجکشن' فولڈر سے حاصل کئے جاسکتے ہیں" یہ اعلان شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر سید ضیاء الحسنین نے کیا ہی- انہوں نے مزیدکہا ہے کہ جن امیدواروں کو داخلے کی تصدیق یا اعتراض شدہ اور نامکمل داخلہ فارمز کے باکس سے اپنے داخلے کے بارے میں کسی قسم کی معلومات حاصل نہ ہوں ،ْ تو انہیں چاہئیے کہ فوری طور پر یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈوپلیکیٹ داخلہ فارم ڈائون لوڈ کرکے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ داخلہ ،ْ بلاک نمبر 4 میں واقع آئی ایم یو سیکشن کے ایڈریس پر جلد از جلد ارسال کردیں-یونیورسٹی کے پہلے سے جاری طلبہ ڈوپلیکیٹ داخلہ فارم کے ساتھ جمع شدہ فیس کی رسید کی فوٹوکاپی منسلک کریں جبکہ نئے طلبہ ڈوپلیکیٹ داخلہ فارم کے ساتھ اپنے تصدیق شدہ اسناد کی فوٹو کاپی اور ایک عدد پاسپورٹ سائز تصویر ارسال کریں-ڈوپلیکیٹ داخلہ فارمز جمع کرانے کی آخری تاریخ23-جون ہی-جن امیدواروں کے داخلہ فارمز آخری تاریخ کے بعد موصول ہوں گے ،ْ انہیں اگلے سمسٹر میں داخلہ دیا جائے گا اور ان کی جمع شدہ فیس کو ایڈجسٹ کیا جائے گا- داخلوں کے بارے میں مزید تفصیلات کے لئے طلبہ میٹرک پروگرام کے بارے میں 051-9057431،ْ انٹر میڈیٹ پروگرام کے بارے میں 051-9057432،ْ بیچلرز پروگرام کے بارے میں 051-9057435،ْ ٹیچر ایجوکیشن )پی ٹی سی ،ْ سی ٹی (کے بارے میں 051-9057421اور بی ایڈ کے بارے میں 051-9057760،ْ پوسٹ گریجویٹ 051-9057422 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :