ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے ماسکو میں تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے 5 جولائی 2017ء تک درخواستیں طلب کرلیں

اتوار 18 جون 2017 11:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2017ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے روس کے شہر ماسکو میں منعقد ہونے والی 4 روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ ڈینٹل ایکسپو‘‘ میں شرکت کیلئے 5 جولائی 2017ء تک درخواستیں طلب کی ہیں۔

(جاری ہے)

اتھارٹی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق نمائش میں دانتوں کے علاج معالجے کی ادویات اور آلات سمیت دیگر مختلف مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے زریعے اپنی مصنوعات کی عالمی خریداروں کے سامنے نمائش اور کاروباری معاملات طے کر سکیں گے جس سے ملکی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔

چار روزہ عالمی تجارتی میلے کا آغاز 25 ستمبر کو ہو گا جو 28 ستمبر 2017ء تک جاری رہے گا اس حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :