بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد کے میٹرک نتائج اعلان(کل) ہوگا

اتوار 18 جون 2017 11:30

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2017ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد نے سالانہ میٹرک رزلٹ کا اعلان (کل) منگل کوکرے گا‘ جبکہ (آج) پیرکو میٹرک امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کا اعلان کیاجائے گا‘ جس کیلئے خصوصی پریس کانفرنس کا انعقاد کیاجائیگا‘ان خیالات کااظہار ایبٹ بورڈکے کنٹرولرجہانزیب خان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا‘ کنٹرولر نے کہاکہ میٹرک کے امتحان دوماہ پہلے ہزارہ ڈویژن سے 124000طلبہ نے حصہ لیا ‘ انہوں نے کہاکہ 19جون کو پریس کانفرنس میں کامیاب و ناکام ہونے والے طلبہ کے رزلٹ کا اعلان کیاجائے گیا‘انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار وائی فائیوکلوزسرکٹ کیمروں کے ذریعے امتحانی ہالوں کی خصوصی نگرانی کی گئی‘ جس کا کنٹرول روم ایبٹ آباد بورڈ میںقائم تھا‘ جس کی بدولت امتحان کے دوران نقل کے رحجان کی کافی حدتک حوصلہ شکنی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :