گلوکارہ کیٹی پیری ویب سائٹ ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی سلیبرٹی بن گئی

ٹوئٹر کی اپنے جاری کردہ پیغام میں کیٹی پیری کو 10 کروڑ فالوورز رکھنے والی پہلی سلیبرٹی بننے پر مبارک باد جسٹن بیبر 9 کروڑ 70 لاکھ فالوورز کیساتھ دوسرے اور گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ 8 کروڑ 50 لاکھ فالوورز کیساتھ تیسرے نمبر پر ہیں

اتوار 18 جون 2017 10:00

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2017ء) معروف امریکی پاپ گلوکارہ کیٹی پیری سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی سلیبرٹی بن گئیں۔ٹوئٹر نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کیٹی پیری کو 10 کروڑ فالوورز رکھنے والی پہلی سلیبرٹی بننے پر مبارک باد دی اور کہا کہ آج ہم تاریخ رقم ہوتی دیکھ رہے ہیں۔کیٹی پیری نے بھی ہر موقع پر آواز بلند کرنے کا موقع فراہم کرنے پر ٹوئٹر کا شکریہ ادا کیا-اس تاریخی موقع پر 'لًو کیٹی' اور گلوکارہ کے حال ہی میں ریلیز ہونے والے پانچویں البم کا نام 'وٹنِس' بھی ٹوئٹر ٹرینڈز میں شامل ہوگیا۔

واضح رہے کہ 32 سالہ امریکی پاپ اسٹار نے 21 فروری 2009 کو اپنا پہلا ٹوئٹر پیغام جاری کیا تھا اور 9 سال کے عرصے میں ان کے فالوورز کی تعداد ٹوئٹر کی تاریخ میں کسی بھی شخصیت سے زیادہ ہوگئی۔

(جاری ہے)

کیٹی پیری کے بعد دوسرے نمبر پر کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر ہیں، جن کے فالوورز کی تعداد 9 کروڑ 70 لاکھ کے قریب ہے جبکہ حریف پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ 8 کروڑ 50 لاکھ لوگ ٹوئٹر فالوورز کے ساتھ تیسری مشہور ٹوئٹر شخصیت ہیں۔

حال ہی میں کیٹی پیری نے اپنی زندگی کے لگاتار 96 گھنٹے براہ راست نشر کیے تھے جس میں ان کے مداحوں نے انہیں سوتے، اٹھتے، بیٹھتے، کھاتے، پیتے، یوگا کرتے، اپنے پالتو کتے کے ساتھ وقت گزارتے اور گھر آنے والے مہمانوں کی خاطر مدارات کرتے دیکھا تھا-وہ ان 96 گھنٹوں کے دوران 41 کیمروں میں گھری ہوئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :