سلمان خان اور شاہ رخ خان کی دوستی ایک بار پھر گہری ہوگئی

سلمان میرے لیے بھائیوں سے بڑھ کر ہے‘ شاہ رخ خان

اتوار 18 جون 2017 10:00

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2017ء) بالی ووڈ سپر سٹارز سلمان خان اور شاہ رخ خان کی دوستی ایک بار پھر اتنی گہری ہوگئی ہے کہ شاہ رخ نے انہیں اپنے بھائی سے بڑھ کر قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ چند سال کے دوران سلمان خان اور شاہ رخ خان میں اختلافات اس قدر شدید تھے کہ دونوں آپس میں بات کرنا تو دٴْور ایک دوسرے کی طرف دیکھتے بھی نہیں تھے تاہم اب وہ وقت گزر چکا ہے اور دونوں اداکار ایک بار پھر نہ صرف آپس میں بہترین دوست ہیں بلکہ ایک دوسرے سے بھائیوں کی طرح بے انتہا محبت بھی کرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں شاہ رخ سے جب پوچھا گیا کہ آپ سلمان خان کو اپنا بھائی مانتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا سلمان میرے لیے بھائیوں سے بڑھ کر ہے۔ ان کے جواب نے ثابت کر دیا کہ وہ بالی ووڈ کے ہی نہیں بلکہ دلوں کے بھی بادشاہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :