ماشکیل میں گاڑی میں نصب بم دھماکہ ،ایک شخص جاں بحق ،مستونگ میں خواتین ٹیچرز کی گاڑی کو حادثہ چار، خواتین اساتذہ زخمی

ہفتہ 17 جون 2017 23:50

کوئٹہ۔17جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2017ء) بلوچستان کے علاقے ماشکیل کے قریب گاڑی میں نصب بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہوگئے۔ لیویز کے مطابق زخمیوں میں میاں بیوی اور چا ر بچے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی لیویز نے زخمیوں کو مقامی ہسپتال پہنچا دیاجبکہ لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ دریں اثناء مستونگ کے علاقے رحیم آباد غنجہ ڈوری کے مقام پر خواتین ٹیچر کی گاڑی کو حادثہ ہوا جس کے نتیجے میں چار خواتین اساتذہ زخمی ہوئیں۔جن میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ لیویز کے مطابق حادثہ وین کا اگلاٹائر پھٹنے کے سبب پیش آیا۔ زخمیوں کومقامی ہسپتال پہنچا دیا گیا۔