جماعة الدعوة پاکستان کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فو ج کے ہاتھوں شہید کشمیری کمانڈر جنید متو و دیگر شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

ہفتہ 17 جون 2017 23:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2017ء) جماعة الدعوة پاکستان کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج سے جھڑپ کے دوران شہید ہونے والے کشمیری کمانڈر جنید متو و دیگر شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ آج اتوار کو مرکز القادسیہ چوبرجی میں ادا کی جائے گی۔بعد نماز ظہر ادا کی جانے والی نماز جنازہ مرکزی رہنما مولانا سیف اللہ خالد پڑھائیں گے۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں شہر بھر سے لوگ بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما ئوں مولانا سیف اللہ خالد،حافظ خالد ولید،ابوالہاشم ربانی نے کہاکہ تکمیل پاکستان کے لئے کشمیری اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں۔پاکستانی قوم ان کی مدد و حمایت جاری رکھے گی۔رمضان کے مقدس مہینہ میں بھارتی فوج نے کشمیریوں پر مظالم میں مزید اضافہ کر دیا۔کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی جلد آزادی انکا مقدر بنے گی۔