ڈیرہ مراد جمالی,برف کی مصنوعی قلت پیداپچاس روپے کلو کی فروخت پر انتظامیہ حرکت میں آگئی فیکٹریوں پر چھاپے

ہفتہ 17 جون 2017 23:01

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2017ء) ڈیرہ مراد جمالی میں برف کی مصنوعی قلت پیدا اورپچاس روپے کلو کی فروخت پر انتظامیہ حرکت میں آگئی آئس فیکٹریوں پر چھاپے ذخیرہ کی گئی برف نکال کر مارکیٹ پہنچا دی گئی روزہ داروں میں عوام میں خوشی لہر دور گئی تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نصیراحمد ناصر کو اطلاع ملی کہ ڈیرہ مراد جمالی میں برف کی مصنوعی قلت پیدا کر کے پچاس روپے کلو کی فروخت کی جارہی ہے جس پر اسسٹنٹ کمشنر غلام حسین بھنگر تحصیلدار بہادر خان کھوسہ اور میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر احمد نواز جتک کو کارروائی کرنے کا حکم دیا جس پر آئس فیکٹریوں پر چھاپے مار کر بڑی تعداد میں ذخیرہ کی گئی برف نکال کر مارکیٹ پہنچا دی گئی اور دس روپے کلو فروخت کرنے کا حکم دیا جس پر روزہ داروں میں عوام میں خوشی لہر دور گئی منافع خوروں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت نعرہ بازی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :