ایبٹ آباد بورڈ میٹرک نتائج کا اعلان 20 جون کو کرے گا‘ کنٹرولر امتحانات بورڈ

ہفتہ 17 جون 2017 22:51

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2017ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد کے میٹرک نتائج کا اعلان 20 جون کو کیا جائے گا، پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کے ناموں کا اعلان 19 جون کی پریس کانفرنس میں ہو گا۔

(جاری ہے)

کنٹرولر امتحانات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد جہانزیب خان کے مطابق تقریباً دو ماہ قبل ہونے والے میٹرک کے امتحانات کا اعلان 20 جو ن کو کیا جائے گا جبکہ پوزیشن ہولڈر ز طلباء و طالبات کے ناموں کا اعلان 19 جون کو پریس کانفرنس میں کیا جائے گا جس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہزارہ بھر سے ایک لاکھ 24 ہزار سے زائد پرائیویٹ اور ریگولر طلباء و طالبات نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد کے زیر اہتمام میٹرک کے امتحانات میں حصہ لیا تھا تاہم کامیابی حاصل کرنے والے طلباء طالبات کی شرح کا اعلان بھی 19 جون کی پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :