پاک ایران سر حدی شہر ماشکیل میں گاڑی میں دھماکہ ،ایک شخص جاں بحق،6 افراد زخمی ہوگئے

ہفتہ 17 جون 2017 22:44

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2017ء) پاک ایران سر حدی شہر ماشکیل میں گاڑی میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون ،مرد،چار بچوں سے سمیت چھ افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ماشکیل شہر میں شوکت میر نامی کی گاڑی میں نامعلوم افراد نے بم نصب کر رکھا تھا جب وہ اپنی تمام فیملی کو سوار کرکے گھر سے باہر نکلی تو گاڑی کو بم سے اڑا دیا گیا جسکے نتیجے میں جلال نامی شخص جان بحق ہوگیا جبکہ شوکت میر خود شدید زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی میں سوار ایک خاتون اور چار بچے شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ایف سی ہسپتال ماشکیل منتقل کردیا گیا جبکہ خاتوں کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے دالبندین ہسپتال منتقل کردیا گیا گاڈی میں سوار سب ہی ایک ہی فیملی کے تھے۔

پولیس مزید تفتیش کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :