برطانیہ،گرینفل ٹاور حادثہ، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 58تک پہنچ گئی

ہفتہ 17 جون 2017 22:44

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جون2017ء) برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں گرین فیل ٹاور میں آتشزدگی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 58 تک پہنچ گئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ لندن میں گرین فیل ٹاور میں آتشزدگی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 58 تک پہنچ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا ہے کہ اس خونریز واقعے کے بعد سے متعدد افراد لاپتہ ہیں، جن کے بارے میں اب یہ خیال کیا جا سکتا ہے کہ وہ بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔ میٹرو پولیٹن پولیس نے یہ بھی کہا ہے کہ اس آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت کے عمل میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔ اس ستائیس منزلہ ٹاور کو پیش آنے والے اس حادثے کی وجہ سے تیس ہلاکتوں کی تصدیق کی جا چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :