جی او آر کالونی میں نیو فلیٹس کے علاقہ میں پانی کے بحران پر قابل تشویش ہے

چند مہینوں سے کالونی مکینوں کو پانی کی شدید قلت کاسامنا کرنا پڑرہا ہے

ہفتہ 17 جون 2017 22:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جون2017ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی عالم خان کاسی علاقائی یونٹ کے جاری کردہ بیان میں جی او آر کالونی کے اندر نیو فلیٹس کے علاقہ میں پانی کے بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چند مہینوں سے کالونی کے نیو فلیٹس کے مکینوں کو پانی کی شدید قلت کاسامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ پارٹی کے علاقائی وفد نے اس سلسلے میں بارہا حکام سے ملاقاتیں کی لیکن مسئلہ جوں کا توں ہے ۔

(جاری ہے)

نیو فلیٹس کے مین پائپ لائن سے اردگرد کے بعض بااثر افیسران جو کہ رہائش پذیر ہیں انہوں غیر قانونی کنکشن لیے ہیں جس کے باعث نیو فلیٹس کے رہائیشیوں کو پینے کے پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور دور دراز علاقوں اورٹینکرز مافیا کے رحم وکرم پر ہے ۔ لہٰذا جی او آر کالونی کے اندر نیو فیلٹس کے مکینوں کو پانی کی فراہمی یقینی بناتے ہوئے غیر قانونی کنکشن منقطع کیئے جائیں دیگر صورتحال میں پشتونخوامیپ اپنے عوام کے ساتھ احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :