جے آئی ٹی 13سوالات کے جوابات لینے کی بجائے کہیں اور ہی گھوم پھِر رہی ہے ‘ رانا ثنا اللہ خان

�) لیگ جے آئی ٹی کیخلاف نہیں لیکن تحقیقات کے طریق کار پر تحفظات ہیں ،سپریم کورٹ کے نوٹس میں لارہے ہیں ‘گفتگو

ہفتہ 17 جون 2017 22:34

جے آئی ٹی 13سوالات کے جوابات لینے کی بجائے کہیں اور ہی گھوم پھِر رہی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جون2017ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو 13سوالات کے جوابات لینے کی ذمہ داری سونپی تھی لیکن وہ تو کہیں اور ہی گھوم پھِر رہی ہے ،(ن) لیگ جے آئی ٹی کے خلاف نہیں لیکن تحقیقات کے طریق کار پر تحفظات ہیں اور ان تحفظات سے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

بروز ہفتہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ جے آئی ٹی جس طرح تحقیقات کر رہی ہے اس پر ہمارے جہاںجہاں تحفظات ہیں اسے ہم سپریم کورٹ کے نوٹس میں لا رہے ہیں اور اعترا ض کرنا ہمارا قانونی حق ہے، سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کے لئے 13سوالات کا تعین کیا تھا لیکن وہ تو ان سوالات کے جوابات لینے کی بجائے کہیں اور ہی گھوم پھِر رہی ہے اور اس کا کوئی علاقہ نہیں بلکہ جے آئی ٹی نے تمام اداروں سے لڑائی لے لی ہے اور ان پر الزامات لگائے جارہے ہیں اور خود متنازعہ بنی ہوئی ہے۔