غذر ،متاثرین سیلاب کیلئے حکومت کیطرف سے تاحال مالی امداد نہ ہونے سے متاثرین سخت پریشان

وزیر اعظم نے آزادکشمیرسمیت دیگر علاقوں کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان کر دیا لیکن گلگت بلتستان کا کوئی پرسان حال نہیں

ہفتہ 17 جون 2017 22:32

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جون2017ء) غذر کے متاثرین سیلاب کے لئے حکومت کی طرف سے تاحال مالی امداد کا اعلان نہ ہونے پر متاثرین سخت پریشان وزیر اعظم نے تو ازادکشمیرسمیت دیگر علاقوں کے متاثرین کو تو امدادی پیکیج کا اعلان کر دیا مگر گلگت بلتستان کے متاثرین کا کوئی پرسان حال نہیں اپریل 2016 کے تباہ کن سیلاب سے غذر کے مختلف دیہات خصوصا سلپی کا گائوں زیادہ متاثر ہوا تھاگورنر گلگت بلتستان میر غظنفر علی خان پورے شان و شوکت سے غذر آئے تھے مگر متاثرین کو ایک پیسہ کا بھی اعلان نہ کرکے واپس چلے گئے ۔

(جاری ہے)

بروز ہفتہ یہ باتیں متاثرین سیلاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ک کیں ۔انھوں نے کہا کہ غذر میں سینکڑوں مکانات مہندم ہوگئے ہیں مگر تاحال حکومت کی طرف سے ما لی امداد کا اعلان نہ کرنا سمجھ سے باہر ہے اور اس وقت حکومت وقت کا کوئی وزیر ہمارے پاس نہیں آیا اور نہ ہی وزیر اعلی نے زحمت گوارہ کی گورنر آیا تھا بس ہماری بے بسی کا تماشا دیکھ کر چلے گئے ہماری موجودہ حکومت سے بڑی توقعات وابسطہ تھی مگر جس طرح سے ہمیں نظر انداز کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی حالانکہ گزشتہ دنوں وزیر اعلی کے دورہ سلپی پل کے دوران بھی ہم نے اپنے مطالبات پیش کئے مگر کوئی پیش رفت نظر نہیں آتی۔

متعلقہ عنوان :