گلگت غذر روڈ اثار قدیمہ کامنظر پیش کرنے لگا ،حالیہ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے

صوبائی حکومت کی طرف سے روڈ کی مرمت کیلئے فنڈزمختص نہ کرنے سے یہ اہم شاہراہ عجوبے بن گئی ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سیکرٹری اطلاعات گلاب شاہ بلبل کابیان

ہفتہ 17 جون 2017 22:32

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جون2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سیکرٹری اطلاعات گلاب شاہ بلبل نے کہا ہے کہ گلگت غذر روڈ اثار قدیمہ کامنظر پیش کرنے لگا حالیہ بارشوں سے روڈ پر جگہ جگہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے 2010میںگلگت غذر روڈ سیلاب نے تباہ کیا تھ رہی سہی کسر حالیہ بارشوں نے پوری کر دی تھی مگر گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت نے اس روڈ کی مرمت کے لئے فنڈزفراہم نہ کرنے کی وجہ سے اب یہ اہم شاہراہ ایک عجوبے کی شکل میں تبدیل ہوگئی ہے اور گاہکوچ سے گلگت تک کا ایک گھنٹے کی مسافت اب تین گھنٹے میں پوری ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اس وقت صورت حال یہ ہے کہ سابق چیف سیکرٹری نے اس روڈ کی توسعی منصوبے کے لئے بیس کروڑ روپے فراہم کئے تھے مگر چند کلومیٹر کام روڈ پر ہوا اس کے بعد روڈ کی تعمیر کا کام بند کر دیا گیا حالانکہ توسعی منصوبے کے لئے رکھے گئے پیسے کدھر چلے گئے اس حوالے سے کچھ پتہ نہیں ایک طرف صوبائی حکومت گلگت سے چترال تک کے روڈ کو ایکسپریس وے بنانے کی باتیں کرتی تو دوسری طرف غذر گلگت روڈ کی مرمت تک نہیں ہوتی ہے اور عوام کو اس روڈ پر سفر کرنا ایک عزاب بن گیا ہے حکومت غذر کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھی ہے جس کا صلہ انے والے الیکشن میں غذر کے عوام ووٹ کے ذرئیے مسلم لیگ (ن) کوضرور دینگے۔

متعلقہ عنوان :