نوشکی ، پولیس کی کامیاب کارروائی ،سٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار ،مال مسروقہ برآمد

ہفتہ 17 جون 2017 22:21

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جون2017ء) بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پولیس کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں چوروں اور نقب زنوں کے گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او پولیس تھانہ نوشکی خالد بادینی کے مطابق گزشتہ دنوں پولیس نے نوشکی میں دکانوں میں چوری اور نقب زنی کے وارداتوں میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ سامان برآمدکرلیاہے جن میں پرندے بھی شامل ہیں اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :