مظلوم کشمیریوں کی مددوحمایت سے کسی صورت پیچھے نہیں رہا جاسکتا، 70 لاکھ کشمیریوں کا جینا مرنا پاکستان کیساتھ ہے، 20 کروڑ پاکستانی بھی کشمیریوں کے ساتھ ہیں

رہنماء جماعة الدعوة پاکستان مولانا سیف اللہ خالد کا افطار ڈنر سے خطاب

ہفتہ 17 جون 2017 22:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جون2017ء) مظلوم کشمیریوں کی مددوحمایت سے کسی صورت پیچھے نہیں رہا جاسکتا، 70 لاکھ کشمیریوں کا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے، 20 کروڑ پاکستانی بھی کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہوں، تحریک آزادی میں نوجوانوں کے بعد بچے اور بچیاں بھی شامل ہوگئے ہیں، 70 سال سے جاری تحریک کا راستہ روکنا بھارت کے بس میں نہیں ہے،پاکستان خارجہ ڈیسک متحرک کرے اور عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے، سال 2017 کشمیر کے نام کرنے پر حافظ محمد سعید و دیگررہنمائوں کو نظربند کیا گیا۔

ان خیالات کابروز ہفتہ اظہار جماعة الدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا سیف اللہ خالد نے مقامی ہال میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر جماعة الدعوة کوئٹہ کے مسئول مولانا محمد اشفاق و دیگر بھی موجود تھے، مولانا سیف اللہ خالد نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں 70 سال سے جاری تحریک اب بھی زور و شور سے جاری ہے، انڈیا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزیاں کررہا ہے، پورے کشمیر کو جیل میں تبدیل کر کے رکھ دیا گیا ہے، 8 لاکھ بھارتی فوج کشمیر کے گلی کوچوں میں تعینات ہے اور مظلوم کشمیریوں کی عزتیں و حقوق کچھ بھی محفوظ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

شہداء کی تعداد لاکھوں میں پہنچ چکی ہے۔کشمیر ہمارا اصل ایشو ہے اسے الگ رکھ کر بھارت سے دوستانہ تعلقات پروان نہیں چڑھ سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی سیکورٹی فورسز کے تمام تر مظالم کے باوجود تحریک کا راستہ روکا نہیں جاسکا، کشمیریوں کا حکومتوں پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے،کشمیری حافظ محمد سعید کو مسیحا سمجھتے ہیں، ان کی نظر بندی بھی بھارت کے دبائو پر کشمیر کی جدوجہد کو سبوتاژ کرنے کے لیے کی گئی ہے،مولانا محمد اشفاق نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاہمیں آج کے دور کے تقاضوں کے مطابق ملکوں و معاشروں کو موجودہ نظاموں میں ڈھالنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :