پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے ریکارڈ فنڈز مختص کئے گئے ،328 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد سے صوبے میں ترقی وخوشحالی کا نیادور شروع ہوگا

مسلم لیگ ن بلوچستان اقلیت خواتین ونگ کی صدر انیتاعرفان کی صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 17 جون 2017 22:21

ڈھاڈر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جون2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان اقلیت خواتین ونگ کی صوبائی صدر ورکن صوبائی اسمبلی انیتاعرفان نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان قائد( ن) لیگ میاں نواز شریف کی ولولہ انگیزقیادت میں پاکستان اورچیف آف جھالاوان وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری کی قیادت میں صوبہ بلوچستان نے بہت زیادہ ترقی کی یے اور ہم صوبائی حکومت کے قائد وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری کی قیادت میں صوبہ ترقی وخوشحالی کے سفر کوجاری رکھے ہوئے ہے آج بلوچستان 2013 سے بہت بہتر ہے اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے ریکارڈ فنڈز مختص کئے گئے ہیں 328 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد سے صوبے میں ترقی اور خوشحالی کا نیادور شروع ہوگا ۔

وہ بروز ہفتہ ڈھاڈر صحافیوں سے گفتگو کر رہی تھیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کرکے ایک تاریخ رقم پیش کی ہے وزیراعلی بلوچستان نے اقتدار کو چیلنج سمجھ کر قبول کرتیہوئے صوبے کے امن وامان کو بحال کرنے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی سیکورٹی اداروں کے ساتھ مل کر صوبائی حکومت نے بلوچستان کاایک مثالی امن قائم کیا یے صوبے میں تعلیم،صحت اور دیگر زندگی کی بنیادی سہولتوں کو مزید بہتر کرنے کے لیے پچھلے مالی سال بجٹ سے 5 فیصد زیادکا بجٹ مختص کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان کی قیادت میں صوبہ ترقی وخوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہوچکا ہے بیرون ملک کے سرمایہ کار صوبے میں سرمایہ کاری کے لییبڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں سابقہ حکومتوں سے موجودہ حکومت کی مثال صدیوں تک نہیں ملے گی حکومت نے قلیل عرصے میں صوبے کی عوام کو ضروریات زندگی کی تمام تر سہولیات انکی دہلیز میں پہنچ رہی ہے انہوں نے کہا کہ صوبے سے بیروزگاری کے خاتمے کے لیے 7971 نئی آسامیاں دے کر صوبے کی بیروزگاری اور پسماندگی کا خاتمہ ہوگا جس کا سہرا نواب ثنااللہ خان زہری کو جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :