پنجگور،لیویز فورس کا سنگین مقدمات میں مطلوب جرائم پیشہ افراد کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ،1اہلکارشدید زخمی

ہفتہ 17 جون 2017 22:21

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جون2017ء) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں لیویز فورس کی جرائم پیشہ افراد کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیاہے جسے فوری امداد کیلئے پنجگور سول ہسپتال منتقل کردیاگیاہے تاہم شرپسند وں کے خلاف کارروائی کاسلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر پنجگور کے مطابق پنجگور لیویز فورس نے ایران سرحد کے قریب سنگین مقدمات میں مطلوب جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانے پر چھاپہ مار کارروائی کی اس دوران وہاں موجود مسلح افراد کی جانب سے لیویز پر اندھادھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں لیویز فورس کاایک اہلکار زخمی ہوگیا جس سے فوری طورپر سول ہسپتال پنجگو ر منتقل کردیاگیا ہے تاہم لیویز کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کاسلسلہ جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :