زرداری اور بلاول دونوں کے ستارے بھی گردش میں ہیں ،بلاول اور زرداری جتنے پشاور کے دورے کریں گے اتنی ان کی وکٹیں گرئیں گی ،جماعت اسلامی اپنی پالیسی واضح کرے ، حکومت میں بھی رہے اور اس کے لوگ حکومت پر تنقید بھی کریں یہ ممکن نہیں،شانگلہ کی پسماندگی کے ذمہ دارا امیر مقام خود ہیں

تحریک انصاف کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسف زئی کا بلاول بھٹو کے بیان پرردعمل کااظہار

ہفتہ 17 جون 2017 22:12

زرداری اور بلاول دونوں کے ستارے بھی گردش میں ہیں ،بلاول اور زرداری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جون2017ء) تحریک انصاف کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و ڈپٹی پارلیمانی رہنما شوکت یوسف زئی نے کہاہے کہ بلاول ابھی طفل مکتب ہیں سیاست کی الف بے سیکھ رہے ہیں ،زرداری اور بلاول دونوں کے ستارے بھی گردش میں ہیں۔پیپلز پارٹی اب کرپشن پارٹی بن چکی ہے۔نواز شریف کے بعد اگلا نمبر زرداری کا ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول اور زرداری جتنے پشاور کے دورے کریں گے اتنی ان کی وکٹیں گرئیں گی۔

(جاری ہے)

شوکت یوسف زئی نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی اپنی پالیسی واضح کرے ۔ حکومت میں بھی رہے اور اس کے لوگ حکومت پر تنقید بھی کریں یہ ممکن نہیں۔ شوکت یوسف زئی نے شانگلہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہئے کہا کہ امیر مقام پر افسوس ہی کیا جا سکتا ہے جو اس افسوسناک حادثے پر بھی سیاسی بیان دینے سے باز نہیں آئے۔شانگلہ کی پسماندگی کے ذمہ دارا امیر مقام خود ہیں۔ شوکت یوسف زئی نے کہا ایک دنیا عمران خان کی سیاسی بصیرت کی قائل ہے۔عمران خان کی ایک ہی بال پر سب وکٹیں گر رہی ہیں ۔