مسلم ن کی قیادت اور انکے کارکن عدلیہ اور ملکی اداروں کا احترام کرتے ہیں ،حاجی نعیم صفدر انصاری

میاں نواز شریف ، میاں شہباز شریف اور انکے فیملی ہر احتساب سے سرخرو ہو گی، صوبائی سیکرٹری مسلم لیگ ن

ہفتہ 17 جون 2017 21:58

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2017ء) مسلم لیگ ن کے صوبائی پارلیمانی سیکٹریری حاجی نعیم صفدر انصاری نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے بعد اب وزیر اعلی پنجاب کے سامنے پیش ہو کر پاکستان کی تاریخ میں ایک ایک نیا باب رقم کر دیا ہے ۔ پوری پاکستانی قوم پرواضح کر دیا ہے مسلم ن کی قیادت اور انکے کارکن عدلیہ اور ملکی اداروں کا احترام کرتے ہیں ۔

مسلم لیگ ن کی قیادت کا احتساب آج سے نہیں کئی دہائیوں سے ہو رہا ہے ،مگر اللہ کے کرم سے میاں نواز شریف ، میاں شہباز شریف اور انکے فیملی ہر احتساب سے سرخرو ہو گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا اور گھنٹوں انکے سوالوں کے جواب دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ میاں نوا ز شریف کے قریب ملک کے قانون اور سپریم کور ٹ کا احترام لازم ہے ،وزیر اعظم اور اسکی فیملی نے بار بار جے آئی ٹی کے بلانے پر پیش ہو کر قانون کی بالا دستی کو فروغ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کی قیادت نے اپنے کردار سے ثابت کر دیا ہے کہ انکے نزدیک ملک کے ادارے محترم اور قابل احترام ہے ، میاں برادران کا احتساب1997سے ہو رہا ہے مگر آج تک ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی اور نہ ہی ہو گی ۔انہوں نے مذید کہا کہ میاں نواز شریف محض زبانی کلامی لگائے گئے الزامات پر بھی ملکی کے آئینی اداروں کا احترام کرتے ہیں اورحکومت سپریم کورٹ کی بالادستی پر کبھی آنچ نہیں آنے دیگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک وقوم کی ترقی کے دشمنوں کی سازشوں کے باوجود 2018کے الیکشن کے بعد بھی ملک میں جمہوری حکومت ہی قائم ہو گی اپوزیشن کی سیاست مفروضوں اورافواہوں پر مبنی ہے جس کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے عدالت سے مکمل طورپر تعاون کر رہے ہیں ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کی بہترین پالیسیوں کی وجہ سے ملکی مسائل حل اور ادارے مستحکم ہو رہے ہیں اور یہی بات اپوزیشن کو کھائے جارہی ہے اور ان کی مقبولیت کا گراف مسلسل نیچے گرتا جارہاہے سی پیک پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے سی پیک پر پاکستان کے مفاد پر کو ئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا ہے اس حوالے سے اپوزیشن کی طرف سے پھیلائی جانے والی افواہوں کا حقیقت کے ساتھ کو ئی تعلق نہیں ہے ، نام نہاد سیاستدان غیروں کے ایجنڈے پر عمل کر تے ہو ئے سی پیک کی مخالفت کر رہے ہیں ۔