ملتان ،ْدھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں 2افرادکو عمرقید بامشقت کی سزا

ہفتہ 17 جون 2017 21:46

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2017ء) جج برائے انسداد دہشت گردی ملتان کورٹ ون و ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان ملک خالد محمود نے لودھراں کے رہائشی محمد حمزہ اور محمد رضوان کو دھماکہ خیز مواد رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر دو علیحدہ علیحدہ دفعات کے تحت عمر قید با مشقت کی سزا کا حکم سنادیا استغاثہ کے مطابق موضع شاہ پور تحصیل کہروڑ پکا ضلع لودھراں کے رہائشی محمد حمزہ ولد طارق قوم پھول اورمحمد رضوان ولد ریاض احمد قوم پھول کے خلاف 16فروری2016کو پولیس اسٹیشن سٹی کہروڑپکا میں سیون اے ٹی اے اور ایکسپلوسیو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے دونوں مجرمان کو دھماکہ خیز مواد رکھنے کے جرم میں عمر قید اور 7اے ٹی اے کے تحت عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے ‘عدم جرمانہ کی صورت میں چھ ماہ مزید قید بھگتنا ہوگی، مجرمان کو اسلحہ آرڈیننس کے تحت بھی14سال قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا دی گئی ہے، اس جرم میں بھی جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید چھ ماہ قید کاٹنی پڑے گی ‘ان تمام سزائوں کا اطلاق بیک وقت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :